آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اتحادی اب حکومت کیساتھ نہیں رہے، مولانا فضل الرحما ن کا متحدہ قیادت سے ملاقات کے بعد دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق مولانافضل الرحمان کراچی میں

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچے اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔بہادرآباد پہنچنے پر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ

ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ تھے، ان کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ سربراہ پی ڈی ایم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور(آج)منگل کو اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق مولانافضل الرحمان مفتی تقی عثمانی سے اْن کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کریں گے اور

تعزیت کے لیے دارالعلوم کراچی جائیں گے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان (آج)منگل کو واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

اپنا کمنٹ کریں