آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اسمبلی کی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان کا ہر ہفتے جلسے کر نے کااعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ اسمبلی کی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان میں سینئر صحافیوں

سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام ملک کے اندر اس طرح کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہر ہفتے عوام میں جا کر جلسہ کروں گا۔وزیراعظم نے صحافیوں سے ملاقات میں مراسلے کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں رجیم چینج کرنے کے لیے

اپوزیشن کو بیرونی مدد مل رہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ مراسلے سے متعلق اعلیٰ حکام سمیت اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،صدر، چیف جسٹس ، چیئرمین سینیٹ کو مراسلے سے آگاہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہاکہ عالمی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسمبلی کی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،قوم کے لیے آخری بال تک لڑوں گا۔

اپنا کمنٹ کریں