آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اس وقت ریحام خان خود پاکستان میں موجود ہیںتو کتاب کی مصنفہ کے خلاف پاکستان میں قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کی جاتی؟سلیم صافی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے بلاگ ’مراد سعید، پیکا آرڈیننس اور عمران خان‘ میں لکھتے ہیں کہ محسن بیگ نے صرف کتاب کا حوالہ دیا تھا جو میرے نزدیک نامناسب تھا لیکن مراد سعید نے اپنی طرف سے صفحہ 273کا بھی حوالہ دے دیا

جبکہ ریحام خان کی اصل کتاب میں اس صفحے پر ان کا ذکر بھی نہیں ہے۔ ریحام خان نے مراد سعید وغیرہ کے خلاف جو باتیں کی ہیں وہ غیرمناسب ضرور ہیں لیکن قانونی چارہ جوئی کے لیے وہ جواز نہیں بنتیں جبکہ عمران خان کے خلاف مراد سعید وغیرہ کی نسبت ہزار گنا زیادہ باتیں لکھی گئی ہیں اور ان میں بعض باتیں قانونی چارہ جوئی کے لیے اچھا جواز بن سکتی ہیں۔

پھر سوال یہ ہے کہ مراد سعید کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے عمران خان خود ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے؟ ایک اور سوال یہ ہے کہ گزشتہ برسوں میں ریحام خان کے خلاف برطانیہ کی کسی عدالت میں کتاب کی بنیاد پر مقدمہ دائر کیوں نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ان کی کتاب کے تذکرے کی بنیاد پر محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس وقت ریحام خان خود پاکستان میں موجود ہیں تو کتاب کی مصنفہ کے خلاف پاکستان میں قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کی جاتی؟۔

اپنا کمنٹ کریں