آرٹیکلز صحت

انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں

انڈہ غذائیت سے بھرپور ہے اس میں جہاں بنیادی پروٹین پائے جاتے ہیں وہیں کیلشیم، آئرن، فولک ایسڈ، فاسفورس، کاپر، امینو ایسڈ، ٹائروسین، پوٹاشیم اور پینٹوتھینک ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

لیکن انڈے کے حوالے سے اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ اسے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے یا اس کی سفیدی۔
یہ تمام غذائی اجزاء ہماری اچھی صحت کے لیے ایک مکمل خزانہ ہیں۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق:

انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہے۔ یہ بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی ۶ اور بی ۱۲، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔انڈے کی سفیدی اور زردی دونوں اپنی جگہ مفید ہیں۔ کیونکہ زردی سے ملنے والے فوائد الگ ہیں اور سفیدی کے فائدے الگ ہیں۔

۔ انڈے کی زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کیلئے صحتمند کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو زردی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔ اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔۔ اس میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔۔ یہ آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔

۔ یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔۔ زردی بالوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالوں کو چمکدار، گھنا اور لمبا کرنے کے لئے زردی بہت اہم ہے۔۔ خشک جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں زردی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں