آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین دلچسپ

آتے ہی ہر چیز مہنگی کر دی ، آپ تو خود کو بھکاری کہتے تھے آپ کیسے بھکاری ہیں کہ کوئی بھیک بھی نہیں دیتا، شہباز گل کا طنز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے بجلی کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بریکنگ نیوز،بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’بریکنگ نیوز،بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفیکیشن جاری۔ تحریک انصاف کے رہنما نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ کدھر گئے آپکے امریکی وینٹیلیٹر؟ آپ کو تو امریکہ نے ہر چیز سستی کر کے دینی تھی۔ آتے ہی چینی بجلی اور ہر چیز مہنگی کر دی گئی۔ آپ تو خود کو بھکاری کہتے تھے آپ کیسے بھکاری ہیں کہ کوئی بھیک بھی نہیں دیتا۔

اپنا کمنٹ کریں