آرٹیکلز دلچسپ

آپﷺخوش کب ہوتے تھے؟حضرت عائشہ نے فرمایا کہ

اماں عائشہ ؓ فرماتی ہیں ایک دن حضوراکرمﷺ گھر میں تشریف لائے میں نے دیکھا آپﷺ بہت خوش ہیں۔ حضورپاکﷺ جلدی میں کوئی چیز اٹھا کر جانے لگے اور میں نے راستہ روک لیا کہ میں نے نہیں جانے دینا۔ آپﷺ نے کہا عائشہ ؓ میرا کوئی انتظار کررہا ہے ۔اماں عائشہ ؓ نے کہا حضورﷺ لوگ تو آئے ہی رہتے ہیں میری بھی بات سن لیں اچھا بتاؤ کیا بات ہے اماں عائشہ ؓ نے بتایا کہ

مجھے میرے والد نے کہا تھاجس دن حضورپاکﷺ کو خوش دیکھو تو میری اور اپنی بخشش کی دعا کروانا ۔حضورپاکﷺ نے ہاتھ اُٹھائے اور فرمایا اے اللہ عائشہ ؓ اور ابوبکر ؓ کو عزت والی زندگی عطاء فرما۔ اے اللہ ان کا حساب قیامت میں آسان فرمانا اے اللہ انہیں بغیر حساب ہی جنت عطاء فرما حضورﷺ دعامانگ چکے توپوچھا عائشہ ؓ خوش ہوگئی تو حضورﷺ اٹھ کر جانے لگے تو واپس لوٹ آئے اور کہا عائشہ ؓ دعا سن کر رو رہی ہو ۔ مجھے قسم ہے اللہ تعالیٰ کی عزت کی میں اپنے ہر امتی کیلئے یہی دعا دن میں دو مرتبہ مانگتا ہوں۔ہم سب کو ہر وقت درودپاک پڑھتے رہنا چاہیے۔ایک دن حضرت جبرائیل ؑ حضورﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی طاقت دی ہے کہ میں ساری دنیا کے درختوں کے پتے گن سکتا ہوں

اپنا کمنٹ کریں