پاکستان تازہ ترین دلچسپ

آپ نے گھبرانا نہیں ہے،آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے شرکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ابتدا میں کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے اور آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ انگلینڈ میں سیکھی لیکن جب پاکستان آیا تو معلوم ہوا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجوکیشن سسٹم عام نوجوان اور ٹیلنٹ کو آگے آنے سے روکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس جیسے انسان بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے کہا ہے بہت جلد خوش خبری سناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری قوم کو موقع ملا آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ جائنٹ بن جائے گا،

اسے ہرانا مشکل ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے، اس کے لیے ہم ایمرجنسی کورسز کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہمارا نوجوان تربیت یافتہ ہو۔ انہوں ںے واضح کیا کہ آئی ٹی کا شعبہ خواتین کو بھی بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اوورسیز پاکستانیوں سے بہت پرانا تعلق ہے۔

اپنا کمنٹ کریں