آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیراعظم نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے،اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مخلص اور وفادار کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے

اب ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے،پارٹی میں ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں، آئندہ حکومت اتحادیوں کے بغیر بنائیں گے اور سادہ اکثریت حاصل کریں گے ۔منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے ،پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا،وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی

ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، پالیسی کی تشکیل کے بعد درخواستوں کی وصولی اور بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی جلد بنائی جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی،ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے،پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے،

مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا ہے،اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا،مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا،اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج بنی گالا میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں

پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے گفتگو ہوئی،پارٹی چیئرمین نے کہا کہ اب ٹکٹ ان کو ملیں گی کو پارٹی کے وفادار ہیں، وہ لوگ جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں،جو جدوجہد عمران خان کررہے ہیں اس کیساتھ کھڑے ہونے والوں کو ٹکٹس دی جائیں گی، ہم نے اب اس

ملک کو عظیم ملک بنانا ہے، وزیراعظم نے واضع کہا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں، محب وطن پاکستانیوں کو ٹکٹ دی جائے گی،پاکستان تحریک انصاف اب سادہ اکثریت سے جیت کر آئے گی۔

اپنا کمنٹ کریں