آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کے پاس دو سو ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس دو سو ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں_

اصل بات کیوں نہیں مانتے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر گھر جانے کا راستہ بتایا جائے_ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اگر ایسا ہو جائے تو کہاں گئی آپ کے خلاف عالمی سازش اور آپ کے قتل کی غیر ملکی منصوبہ بندی ۔ انہوں نے کہا عمران خان عالمی سازش کو کبھی بزدار کی تبدیلی اور کبھی پرویز الہی کو نامزد کر کے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں_آخری جھوٹ عالمی سازش کے بیانیے پر قوم سے معافی مانگیں تو فوری اپوزیشن فوری الیکشن کی شکل میں راستہ دے سکتی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں