آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے

بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے کی پوری تیاری ہے ،کارکنان پرجوش ہیں، 27 مارچ کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے ،

ووٹنگ سے ایک دن پہلے یا ووٹنگ کے وقت عمران خان اہم کارڈ سامنے لائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پوری قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے، عدم اعتمادکی جب ووٹنگ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اپوزیشن کو ان کا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ

اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اور عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، قوم جاگ گئی اپوزیشن کو برا نہیں کہتے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جلسوں کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق جو جلسہ کرنا ہیآجائے، قانون کیخلاف کچھ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس نے سیاست کرنی ہے کیا وہ عوام کیخلاف جاسکتا ہے،

عوام کے خلاف جانے والے کی سیاست ختم ہوجائیگی، پاکستان کے عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جلسے کیلئے ہمیں ڈونیشن دے رہے ہیں، آج وہ جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک کے وقت تھا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم الیکشن سیہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، عمران خان نے ایکشن لیکراپنے ایم پی ایز کو فارغ کیا،

پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوشش کی، سپریم کورٹ اس لیے آئے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔سینیٹر پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت جمہور سے ہوتی ہے، جس نے عمران خان کینام پرووٹ لیااس کوترجمانی کرنی ہوگی۔

اپنا کمنٹ کریں