آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔جیو کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی کا کہنا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھےکسی سے ہدایات لینےکی ضرورت نہیں

۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ تو پھر آپ استعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے ؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھاکہ میں استعفیٰ کیوں دوں؟۔ دوسری جانب صدر مملکت نے خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان استعفیٰ منظور کرلیا ۔ پیر کو خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کرلیا ہے، استعفیٰ کی منظوری کا

اطلاق 10 اپریل 2022 سے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ خالد جاوید خان نے 10 اپریل کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا

اپنا کمنٹ کریں