آرٹیکلز بین الاقوامی تازہ ترین

بھارت میں آئی پی ایل ٹیم پر حملہ، کھلاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات

ممبئی(آئی این پی)بھارت میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے

جس میں بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق بس پر حملے کے نتیجے میں کچھ کھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کی

شناخت سامنے آسکی ہے کہ اس وقت بس میں کون کون سے ملکی یا غیر ملکی کھلاڑی موجود تھے۔

اپنا کمنٹ کریں