پاکستان

بھارت میں والدین کا احتجاج رنگ لے آیا سکول نے حجاب اور برقع پر پابندی واپس لے لی

کرناٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک سے مسلم دشمنی مغربی بنگال تک پھیلانےکی سازش۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر مرشدآبادمیں سکول ہیڈ ماسٹر نے طالبات کے نقاب اوربرقع پہننے پر پابندی عائد کی جس کے بعد والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے۔والدین کی جانب سے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس پر

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے انہیں منتشرکرنےکی کوشش کی گئی۔تاہم والدین بھی ڈٹے رہے جس پر سکول انتظامیہ کو برقع اور حجاب پر پرپابندی کا فیصلہ واپس لینا پڑگیا۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبعلموں کے حجاب اور پرقع پہننے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں