آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف اب سیاست کے قابل نہیں رہی ،اسے تواب ویسے ہی ختم ہو جاناچاہیے ‘ جہانگیر ترین گروپ

لاہور( این این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رکن ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اورکیا بدبختی ہوگی کہ اس میں پانچ ، پانچ گروپ بن گئے ہیں، یہ جماعت اب اس قابل نہیں کہ سیاست کر سکے اس پارٹی کو تواب ویسے ہی ختم ہو جاناچاہیے ۔

پنجاب اسمبلی آمدکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق ترین گروپ کے اراکین وزیر اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ،تحریک انصاف کی اس سے ابتر صورتحال کیا ہو گی کہ

عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی اورکیا بد بختی ہو گی کہ اس میں پانچ ،پانچ گروپ بن گئے ہیں ، یہ جماعت اب اس قابل نہیں کہ سیاست کر سکے اس لئے اس پارٹی کو اب ختم ہونا چاہیے ۔

اپنا کمنٹ کریں