آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف الوداع ، اہم ترین رہنمانے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ میں سیاسی و سماجی راہنما عبدالرحمان وسیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک نواب شیر وسیر ایم این اے نے حلقہ کے مفادات کی خاطر پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے عمران خان نے

ضلع بنانے کا اعلان کر کے وعدہ پورا نہ کیا ایک کڑور نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا جبکہ ملک آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبا دیا گیا

عمران خان نے مقامی ایم این ایے ملک نواب شیر وسیر سے تمام کئے گئے وعدوں میں کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا جس کی بنائ پر دلبرداشتہ اور اپنے حلقے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے ملک کے وزیراعظم کو ایسے الفاظ زیب نہیں دیتے جس سے

وہ عوامی نمائندوں کی تذلیل کرے پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر ان کے قریبی ساتھی بھی انہیں چھوڑ چکے ہیں عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کے پاس اسوقت 225 ارکان اسمبلی موجود ہیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ملک نواب شیر وسیر نے ہمیشہ اپنے حلقہ کی بہتری کیلئے سیاست کی ہے عوام کی دہلیز پر نوکریاں فراہم کی ہیں سیاسی ادوار میں اپنے حلقے میں سوئی گیس , پاسپورٹ آفس, نادرا آفس, کی فراہمی گاؤں میں جانے والی سڑکوں کی تعمیر سکولز کی اپ گریڈیشن صاف پانی کی فراہمی ملک نواب شیر وسیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے تحفے ہیں جس کی وجہ سے وہ متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو چکے ہے

جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں مگر عوام ان کے جھانسے میں بالکل نہیں آئیں گی اور آئندہ الیکشن میں ملک نواب شیر وسیر بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے۔

اپنا کمنٹ کریں