آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما و رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شکور شاد نے گزشتہ عام انتخابات میں لیاری کراچی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی تھی تاہم اب شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شکور شاد کا کہنا تھا کہ وہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سےآئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے لہٰذا انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

اپنا کمنٹ کریں