پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے فوری بعد آصف زرداری کا حامد میر کو ٹیلیفون، کیا چیز پوچھی ؟ سینئر صحافی نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری اسمبلی ہال سے باہر نکلے تو انہوں نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیا ہے ؟ میں نے جواب دیا جی کر دیاہے ۔

آصف زرداری نے فون کال پر بتایا کہ وکلاءکو کہاہے کہ سپریم کورٹ سے رابطہ قائم کریں، سپیکر نے جو رولنگ دی ہے وہ بھی غیر آئینی ہے ، ہم دونوں اعلانات کو آج ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءپٹیشن تیار کریں گے ، کوشش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس سے فوری رابطہ قائم ہو جائے ، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کوئی آئینی بحران پیداہو ۔آصف زرداری نے کہا کہ

عمران خان کا اعلان بھی غیر آئینی ہے ، اب عمران خان یہ نہیں کرسکتے کہ پاکستان کو غئر آئینی طریقے سے چلائیں ۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

اپنا کمنٹ کریں