آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، اسپیکر اسد قیصر کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان

صوابی (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوامی مفاد سب سے پہلے ہیں،

عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزآد و خودمختار ملک ہے،سب دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہونگے،ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا لانا اپوزیشن کا حق ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف ایم این و اتحادی عمران خان کے ساتھ

چٹان کی طرح کھڑے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کرینگے۔

اپنا کمنٹ کریں