آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین دلچسپ

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش گرمی کے ستائے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، ہفتہ چودہ مئی کی شام سے17 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات

کے مطابق 18مئی سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا گرمی میں شدت آنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ

شدید گرمی میں عوام دھوپ اور گرمی سے بچیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، گرمی کے دوران توانائی اور پانی کی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، آبی ذخائر اور فصلوں کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 98400کیوسک اور اخرج

90000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد36500 کیوسک اور اخراج36500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد38000کیوسک اور اخراج33500کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد27000کیوسک اور اخراج 19100کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد105800کیوسک

اور اخراج 99300کیوسک،چشمہ آمد111100کیوسک اوراخراج 101000کیوسک، تونسہ آمد83000کیوسک اور اخراج66600 کیوسک، پنجند آمد4000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد47200کیوسک اور اخراج45400 کیوسک ، سکھر آمد35900کیوسک اور اخراج12700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5700کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1413.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.228 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1084.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے

کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ،

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

اپنا کمنٹ کریں