پاکستان تازہ ترین

جوبھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے وہ اللہ سے ڈرے، پہلی بیوی سے نہ ڈرے، ڈاکٹر عامر لیاقت کا مشورہ

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرنے کے خواہش مندوں کو حیرت انگیز مشورہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی دوسری شادی کے خواہش مند ہیں وہ اپنی پہلی بیوی سے نہیں بلکہ اللہ سے ڈریں، ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے عائلی قوانین اپنی بیٹی کے لئے بنائے تھے، ان قوانین کا اسلام اور پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھاکہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں،کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔اس کے علاوہ عامر لیاقت نے شادی پر مبارک باد کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔گذشتہ روز ان کی نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادیکا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں