آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت

کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے وزیراعلی کا حلف کرانے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔اپیل تحریک انصاف کے 17 اراکین نے اظہر صدیق اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلی کے الیکشن پر ہائوس میں مسلم لیگ (ن) نے پولیس کو داخل کرایا، اس الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین کی پارٹی کے خلاف جانے کی

حوصلہ افزائی ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لارجر بنچ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے

اپنا کمنٹ کریں