آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

حکومت تو نہیں بچا سکتے مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ ،مریم نواز کا وزیر اعظم کو مشور

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے دروازہ توڑنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جائو،

اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تو نہیں بچا سکتے مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔

اپنا کمنٹ کریں