پاکستان تازہ ترین دلچسپ

دس لاکھ تو کیا ،10 کارکن بھی آپ کی کال پر کان نہیں دھریں گے،راجہ پرویز اشرف کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں 172 ارکان شو کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی خان صاحب کو بتائے کہ انہیں قومی اسمبلی میں 172 ارکان شو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انہیں اپنوں کا اعتماد ہی حاصل نہیں

، ڈی چوک میں دس لاکھ افراد بلانا غیر متعلقہ ہے، آپ کی بچت ہاؤس میں اکثریت ثابت کرنے میں ہے، باہر کا ماحول خراب کرنا مسئلے کا حل ہے نہ اس سے معاملات سلجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دس لاکھ تو کیا اب 10 کارکن بھی آپکی کال پر کان نہیں دھریں گے، آپ کے منہ سے جھڑنے والے ‘‘پھول’’ آپکے لیے کانٹے بن سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اتحادیوں کے بیانات اور ملاقاتیں آپکے تاریک مستقبل کی نوید دے رہی ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں