آرٹیکلز صحت

سردیوں میں ملنے والا پھل کھا کرآپ کے منہ میں ۔۔۔۔۔! طبی ماہرین نے لرزہ خیز انکشاف کر دیا

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہے کہ یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جلد کو بھی بہتر کرتا ہے؟ یہاں اس مزیدار پھل کے کچھ فوائد دیئے جارہے ہیں جبکہ اس کے بہت زیادہ کے خطرات کو جاننا بھی بہت ضروری ہے۔

خون کی گردش بہتر کرے

چکوترے کو کھانے کی عادت خون کی گردش یا سرکولیشن کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوپاتا، اس کے علاوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈپریشن کے خلاف مفید

چکوترا یا اس کے تیل کی مہک ذہن اور جسم کے مختلف حصوں کو متحرک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ہارمونز جیسے ڈوپامائن اور آکسی ٹوکین خارج ہوکر مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، ایسا ہونے پر ذہنی بے چینی اور ڈپریشن کے خلاف لڑنے مین مدد ملتی ہے۔

بڑھاپے کے عمل کے خلاف مزاحمت

چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ اس پھل میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ جز خلیات کے عمر بڑھنےکے عمل کو سست کردیتا ہے۔

چکنی جلد کے خلاف جدوجہد

چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں زیادہ تیل کو ختم کرکے مساموں کو تنگ کرتا ہے۔ یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹریا کو ختم کرکے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں