آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کیساتھ زندگی گزارو،عامر لیاقت نےعمران خان کو مشورہ دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک مشورہ دیا ہے کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں

عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میْں ) چھوٹے ہیں، تم 75ویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ

عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔

اپنا کمنٹ کریں