آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

شہباز شریف کی 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں 5سال کیلئے قومی حکومت بنانی چاہیے، قومی حکومت میں پی ٹی آئی شامل نہ ہو۔نجی ٹی وی نیوز جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت 5سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے، عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا انٹرویو آج رات نشر کیا جائے گا۔

اپنا کمنٹ کریں