تازہ ترین

شیریں مزاری پر درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری پر درج کیے گئے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کی شکایت پر درج کیا گیا۔دستاویز کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر

ناجائز قبضے کا الزام ہے، ان کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی جب کہ اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ 8 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے

اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن

ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی، میری والدہ کو جبراً لاپتا کیا گیا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں