آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونےسے انکار کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جا رہی تھی۔ذرائع (ق) لیگ کا بتانا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت کا

فیصلہ بعض اختلافات کے باعث کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جارہی تھی بلکہ انہیں فوڈ سکیورٹی اوربین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کی حکومت چھوڑی، اس وقت ان کے پاس وزارت ہاؤسنگ تھی۔

اپنا کمنٹ کریں