پاکستان تازہ ترین

عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے، مراد سعید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہم کسی کے غلام نہیں ہیں وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے ،سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایک انٹرویومیں مرادسعید نے کہا کہ پاکستان کامقدمہ ہرقیمت پر لڑیں گے ،ملک کیلئے ہرقسم کی

لڑائی کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے مخالفین کرپٹ، کیس ختم ہو چکا ،آصف زرداری اور نوازشریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہ تھاکہ ہمیں

این آراودیدی اپوزیشن تو یہ چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم کردیں ہمیں نہ پکڑیں ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کسی طرح نیب کو بند کر دیں، اپوزیشن بیرونی فنڈنگ سے تحریک عدم اعتماد لارہی ہے ان کو بیرون ممالک سیفنڈنگ ہورہی ہے۔مرادسعید نے کہا کہ عمران خان اسلامی

ممالک کو متحدکرنے جا رہا ہے اسلامی ممالک کو متحد کرنے سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہورہی ہے،22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور فضل الرحمان اجلاس والے دن لانگ مارچ کرکے کیاپیغام دیناچاہتے ہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کامقدمہ لیکرگئے عمران خان کی آواز پر ہی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظور کی گئی لیکن شہبازشریف کہتے ہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی کیاضرورت تھی

ہمیں شہید کیا جا رہا تھا کسی اور جنگ میں شراکت دار کیوں بنیں، عمران خان ملک کی خودداری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا کمنٹ کریں