آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

عمران خان دماغی بنیاد پر وزیراعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (آن لائن )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم کے خلاف تحریک

عدم اعتماد ایجنڈے پر تھی، غیر متعلقہ خط کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک کو ممترد کرنے کی بھونڈی سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سیاسی بحران کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، شاید ہی اس منصب سے ایسی بھانڈی حماکت دیکھی گئی ہو، عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

، عمران خان ذلت سے ہار کر بھاگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کا حوالہ دیکر رولنگ دی، تحریک عدم اعتماد اپنی جگہ پر قائم ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی وزیر اعظم کی سفارش غیر آئینی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

عمران خان نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا ہے، مشترکہ لائحہ عمل سے آئندہ اقدامات کریں گے، آئین، پارلیمنٹ اور ووٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل اور نالائقوں سے قوم کو نجات مل چکی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں