تازہ ترین

عمران خان عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں، بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے، جمائما کے بھائی کا دعویٰ

لندن (این این آئی)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم کے اقتدار سے ہٹنے پر کہاہے کہ عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا،

عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔زیک نے پیشگوئی کی کہ ‘مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان نے 1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی تاہم عمران خان کے منصب سے سے فراغت کے حوالے سے تاحال جمائما کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اپنا کمنٹ کریں