آرٹیکلز

عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے،یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں، مریم نواز

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا،یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ

جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا،جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انہیںپائوں تلے روندااور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔علاوہ ازیں مریم نواز نے جاتی امراء میں ملک کے معروف ٹک ٹاکرز نے ملاقات کی جس میں حالیہ سیاست سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔

اپنا کمنٹ کریں