پاکستان تازہ ترین

عمران خان چند دنوں میں سابق وزیراعظم ہوجائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس ایوان میں مطلوبہ اکثریت پوری ہوتی تو یہ اسمبلی اجلاس بلوانے میں دیر نہ لگاتے لیکن عمران خان آج در بدر جاتے ہوئےمایوس نظر آ رہے ہیں اورچند دن بعد سابق وزیراعظم ہوجائیں گے۔ اسلام آباد میں منگل کو پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے جو صورتحال بنا دی ہے وہ مناسب نہیں ہے۔

اپنا کمنٹ کریں