آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو اقتدار سے نکالا اور اب پاکستان سے نکالیں گے، جے یو آئی نے بڑا اعلان کردیا

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے اور اب پاکستان سے بھی نکالیں گے۔پشاور میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ انڈیا،

اسرائیل اور یہودی ایجنٹ کو اپنے آقائوں کے پاس بھیج کردم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے ذریعے قوم پر مسلط ہونے والے کی نااہلی پوری قوم پر عیاں ہوچکی ہے، خط کا چورن ایکسپائر ہوگیا، قوم کو دھوکہ دینا خمیر میں شامل ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کو در در کی خاک چھاننے پر مجبور کردیا ہے،

عوامی امنگوں کی ترجمان جلد قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری سے چھٹکارا دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال مسلط شخص کو خواب میں بھی اقتدار نصیب نہیں ہوگا، عمران خان کی تقریر حسب سابق جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی تھی۔اسلم غوری نے کہا کہ

عالمی برادری کی موجودہ حکومت کو مبارکباد کا پیغام ثبوت ہے کہ خط کا شوشہ دھوکہ دینے کے لئے دیا گیا۔

اپنا کمنٹ کریں