آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے،عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت

کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے، عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہوسکتے ہیں، جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف نہ لینے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہاکہ تاریخ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ چوبیس گھنٹے میں حلف نہ لیا گیا ہو

۔انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے عثمان بزدار کو بلاکر استعفیٰ کی تصدیق کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی نشست خالی ہوئی تو پرویز الٰہی امید وار بنے۔انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہوکر پرویز الٰہی نے کاغذات جمع کروائے۔اس موقع پر

پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمیں جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنے زور سے ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، یہ کمپنی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ استعفیٰ ہی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ حلف لینے کا حکم دیکر اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں