آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

غیر آئینی وزیراعلی کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف
چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا عہدے سے مستعفی

لاہور( این این آئی)چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی،

قرآن بورڈ کیلئے بہترین خدمات دیں، اب استعفیٰ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ غیر آئینی وزیراعلی کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف ہے، قاتلوں اور ڈاکوئوں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔قرآن بورڈ پنجاب آئینی ادارہ ہے،

چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیاجا سکتا، لیکن موجودہ سیٹ پر رہنا میرے ضمیر پر بوجھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم نصاب کا لازمی حصہ بنانا میرے لئے فخر کا باعث ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کو جولائی 2020 میں قرآن بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔

اپنا کمنٹ کریں