آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

قریبی دوست ملک نے ایک جیپ دی تھی عمران خان نے وہ بھی بیچ دی, تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون

ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے

کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے

پیر۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

اپنا کمنٹ کریں