آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ کے ن لیگی قافلے کی قیادت مریم نواز کریں، مولانا فضل الرحمن کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے

مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کو تجاویز پیش کر دیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہا مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے ن لیگ کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال کریں۔

مولانا فضل الرحمن کی ان تجاویز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ اور اعلان ن لیگ کی قیادت کرے گی۔

اپنا کمنٹ کریں