آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے، ہم ٹھیک کر رہے ہیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی

بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں