آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے ،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے،عامر لیاقت حسین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں ، ایم کیو ایم والے ہیں ہم ، اور آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے ۔

شاید !حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے ان شا اللہ، خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اکثر و بیشتر وزیر اعظم عمران خان سے خفا نظر آتے ہیں ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیوان سچل نے کہاکہ اسلام آباد سے ووٹ دینے آیا کل رات تک کسی نے بائیکاٹ کا نہیں بتایا۔انہوںنے کہاکہ میرا یہی نعرہ ہے میرا ووٹ میری مرضی، مجھے پی ٹی آئی نے پہلے ہی شوکاز دیا ہوا ہے۔دیوان سچل نے کہاکہ میں ہمیشہ پارٹی پالیسیوں پر

اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہوں۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں