آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں شدید گرمی لیکن پاکستان کا وہ علاقہ جہاں برفباری شروع ہوگئی ، روزے داروں میں خوشی کی لہر

غذر (آ ئی این پی )گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا منگل کی رات سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق غذرمیں موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری سے علاقے

میں جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں ہلکی برف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے دوسری جانب غذر کے بالائی علاقے درکوت اور ٹیرو میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے اور عوام کوایندھن کے حصول میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے

اپنا کمنٹ کریں