آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے بعد عثمان بزدار کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفے کے بعد کہاں ایڈجسٹ کیا جائے؟ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے سرجوڑ لئے،عثمان بز دار کو گورنر یا سپیکر بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اس بات پر غور کررہی ہےکہ انہیں حکومت میں کہاں ایڈجسٹ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے دو تجاویز زیرغور ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق عثمان بزدار کو گورنر پنجاب یا سپیکر شپ کا عہدہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسا عہدہ عثمان بزدار کو دیا جائے گا اس کا حتمی فیصلہ وزیرا عظم قیادت کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔

اپنا کمنٹ کریں