آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی ایکسپریس وے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ننکانہ صاحب(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا عہدہ سنبھالتے ہی سانگلہ ہل کیلئے عظیم تحفہ،ایکسپریس وے کے منصوبے کی منظوری دیدی وزیر اعظم نے فیصل آباد ساہیانوالہ کینال ایکسپریس ویکی سانگلہ ہل تک توسیع کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر نے کا حکم دیدیا

منصوبے کی منظوری پہلے نوازشریف نے دی تھی،فنڈز مختص کئے گئے،پی ٹی آئی حکومت منصوبہ ختم کردیا،اب بحال ہوگیا۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا عہدہ سنبھالتے ہی سانگلہ ہل کے عوام کیلئے عظیم تحفہ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے سے پہلی ہی ملاقات میں فیصل آباد ساہیانوالہ ایکسپریس وے کی سانگلہ ہل تک توسیع کے منصوبے کی منظوری دیدی

،وزیر اعظم نے منصوبہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر نے کا حکم دیدیا،2017 میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سانگلہ ہل انٹر چینج کے افتتاح پر ایکسپریس وے کی توسیع کا اعلان کیا تھا، مئی2017ئ� میں سانگلہ ہل ایکسپریس وے کا منصوبہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر دیا گیاتھا اور ایک ارب روپے کے فنڈز بھی مختص کردئیے گئے تھے،اس منصوبے پر ایک ارب 48کروڑ73لاکھ روپے لاگت آنا تھی

اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منصوبے کو مکمل کرناتھا، منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا اورپی ٹی آئی کی حکومت نے منصوبے کو ختم کردیا تھا،حکومت کی تبدیلی پرمیاں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر سابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے اپنی پہلی ہی ملاقات میں اپنے میگا پراجیکٹ کا معاملہ پیش کیا تو میاں شہباز شریف نے اس کی فوری منظور ی دیدی اورمنصوبہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر نے کا حکم دیدیا،

چوہدری محمد برجیس طاہرنے بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سانگلہ ہل انٹر چینج کے افتتاح پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد ساہیانوالہ ایکسپریس وے کو سانگلہ ہل تک تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا،وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورابھی کر دیا تھا،بعد میں پی ٹی آئی حکومت نے منصوبے کو ختم کردیا،جسے اب میاں شہباز شریف نے بحال کردیا، چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ اوور ہیڈ برج کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائیگا،

دیگر منصوبے جلد مکمل ہونگے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اتنا بڑا منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرکے حلقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں