آرٹیکلز دلچسپ

وفادار شوہر

ایک شخص نے کہا: میری بیوی میرے پاس سو رہی تھی اس دوران اچانک مجھے فیس بک کا نوٹیفکیشن ملا ، ایک لڑکی نے مجھے فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ریکوئسٹ سینڈ کی۔ تو میں نے سوچا کہ دیکھوں تو کہ یہ کون ہے …

میں نے اس کی دوستی کی درخواست کو قبول کیا اور میں نے اسے پیغام بھیجا: ” کون ہو؟”
اس نے جواب دیا: میں وہی ہی ہوں ، میں شادی تو کرچکی ہوں ، لیکن میں آپ کی شدید کمی محسوس کرتی ہوں۔

لیکن میں نے اس چیٹ کو بند کردیا کیونکہ میری بیوی سو رہی تھی اور میں اسکی نیند میں خلل نہیں ڈالنا چاہ رہا تھا۔

(یہ ماضی کی میری محبوبہ تھی۔۔۔ وہ ایک خوبصورت لڑکی تھی۔)

پھر میں نے بیوی کی طرف دیکھا ، وہ گھر کے سارے کام کرنے کی وجہ سے تھک ہار گہری نیند سو رہی تھی۔

جیسے ہی میں نے اس کی طرف نگاہ ڈالی ، تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ
وہ کیسے خود کو اتنی محفوظ محسوس کرتی ہے کہ وہ ایک انجان گھر میں اتنی آرام سے سو سکتی ہے۔

جب وہ ناراض یا غمزدہ ہوتی تھی تو وہاں اس کی والدہ اس کے لئے موجود تھیں تاکہ وہ اپنی والدہ گود میں رو سکے۔ اس کی بہن یا بھائی لطیفے سناتے جس سے وہ ہنسنے لگے اس کے والد گھر آکر اسکی پسند کی تمام چیزیں لاتے۔

وہ اپنے ابائی گھر سے بہت دور ہے ، جہاں اس نے اپنے گھر والوں سے کے ساتھ 24 سال گزارے تھے۔

یہ سارے خیالات میرے ذہن میں آ گئے کہ کیسی اس خاتون نے میرے لیے اتنی قربانی دی ہے ، لہذا میں نے فوراً فون اٹھایا اور “بلاک” کا آپشن دبا دیا۔

پھر میں نے اپنی بیوی کی طرف رخ کیا اور اس کے پاس سو گیا۔ کیونکہ میں ایک آدمی ہوں۔ ایک ایسا شخص جو اپنی بیوی کو دھوکہ نہیں دیتا ہے اور ایک کنبہ نہیں توڑتا ہے۔

میاں بیوی میں محبت تب کم یا ختم ہونے لگتی ہے جب کوئی تیسرا درمیان میں آ جاتا ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر میاں بیوی میں محبت قائم رکھے آمین ثم آمین

اپنا کمنٹ کریں