آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پشاور کور پاکستان آرمی کی ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور کمانڈر کے بارے میں بیانات نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ پشاور کور کی قیادت ہمیشہ بہترین اور پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی،

پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثرانداز ہوتے ہیں افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کر رہے ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں