آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی سے لیگی ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(این این آئی) سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی پاکستان تحریکِ انصاف میں آنے کے لیے پر تولنے لگے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سے 15 اور پنجاب اسمبلی میں 20 لیگی ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ یہ اراکین اعتماد کے

ووٹ کے وقت غیر حاضر اور نیوٹرل رہنے کے صلے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے قومی اسمبلی کے فیصلے کے مطابق ووٹ نہ ڈالنے والوں پر نااہلی کی شق لاگو نہیں ہوتی۔یہ جانتے ہیں کہ موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔ اللہ پاک کی ذات حالات اور موسم تبدیل کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔

اپنا کمنٹ کریں