آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوںنے حکمت عملی طے کرلی

لاہو ر(این این آئی) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 6اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔

اپنا کمنٹ کریں