آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر (ن) لیگ کے 10ارکان کو معطل کرنے کا امکان

لاہور(این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر مسلم لیگ (ن) کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے (ن) لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جائے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

وزیراعلی پنجاب کے چنا ئو کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمی بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔

اپنا کمنٹ کریں