آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پنجاب سپیڈ کا کام وہی سے شروع ہوگا جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا، حمزہ شہباز کی شہباز شریف کو یقین دہانی

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ہدایت کی ہے کہ سستے بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ فوری طور پر عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھائیں۔

سستے بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کیلیے فوری اقدامات اٹھائیں ، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں تمام اتحادیوں کو شامل کریں ۔ وزیراعلیٰ پنجا ب حمزہ شہباز شریف نے وزیراعطم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب سپیڈ کا کام وہی سے شروع ہوگا جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا۔ صوبہ اب لاوارث نہیں عوام کو اور آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

اپنا کمنٹ کریں