آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

پیر کی شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی

جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں تیز آندھی اور بارش کا امکا ن ہے ۔تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کئے ہیں ۔

اپنا کمنٹ کریں